طالبان کے دو وزرا کے بیرون ملک دورے پر پابندی
Jun ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
اقوام متحدہ نے طالبان انتظامیہ کی کابینہ کے دو وزیروں کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔
نیویارک میں سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ طالبان کابینہ کے اعلی تعلیم کے وزیر عبدالباقی حقانی اور نائب وزیر تعلیم سعید احمد شہید کسی دوسرے ملک کا دورہ نہیں کرسکیں گے۔ یہ فیصلہ پابندیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں سلامتی کونسل کے پندرہ ارکان بھی شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کی پابندیوں سے متعلق کمیٹی نے کہا ہے کہ یہ افراد خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی پامالی کے مرتکب ہورہے ہیں۔
اگرچہ اقوام متحدہ نے تمام طالبان لیڈروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم مذکورہ دو وزرا کو چھوڑ کر طالبان کابینہ کے ارکان کو عارضی استثنی دے رکھا ہے جس میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔