اسماعیل ہنیہ اورمحمودعباس کی ملاقات کے نتائج
اسماعیل ہنیہ اورمحمودعباس کی ملاقات کے حوالے سے ان دنوں مختلف قسم کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس سے ہونے والی ملاقات کو فلسطینی مجاہدین کے مستقبل کا ایک نیا مرحلہ قرار دیا ہے اور کہا کہ فلسطینیوں میں اس ملاقات سے کافی امیدیں پیدا ہوگئی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ فلسطین صرف استقامت سے ہی آزاد ہو سکتا ہے اور اس استقات کو قومی سطح پر عام کئے جانے کی ضرورت ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ وہ الجزائر کے صدر کی دعوت کو مثبت سمجھتے ہیں جو فلسطینیوں میں قومی اتحاد کے خواہاں ہیں۔
فلسطینی تحریکوں حماس اور فتح میں خاصے اختلافات رہے ہیں جو اب خاصطور سے مصر کی کوششوں سے کافی حد کم ہو گئے ہیں اور غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں ان میں یکجہتی پیدا ہو رہی ہے۔