Jul ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۶:۴۳ Asia/Tehran

فرزندان توحید نے سلام فرماندہ ترانہ خانہ خدا میں پڑھ کر اپنے مشن کا اعلان کر دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: جہاں ہر طرف ایران کے مشہور ترانے سلام فرماندہ نے دھوم مچا رکھی ہے وہیں فرزندان توحید نے خانۂ خدا میں اس عظیم ترانے کو پڑھ کر اپنے مشن کا اعلان کر دیا۔ 

اس ترانے کا دنیا کی کئی زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے اور دنیا کی کئی زبانوں میں اسے پڑھا بھی جا چکا ہے۔

اس کے عربی ترجمے میں سلام فرماندہ کی جگہ سلام یا مہدی لایا گیا ہے۔

مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ امام مہدی (عج) کا ظہور خانہ خدا سے ہوگا اور وہ دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے جبکہ وہ ظلم و جور سے بھری ہوگی۔

 

ٹیگس