مغربی ممالک شام کے حقائق کو مسخ کرنے کے ذمہ دار
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ بعض مغربی ممالک کی غلط پالیسی، شام میں انسانی تباہی کا باعث بنی ہے۔
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بسام صباغ نے کہا ہے کہ بعض مغربی ممالک شامیوں کے انسانیت سوز اقدامات کی حمایت کے دعوے کے ساتھ رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس 2858 قرارداد کی ناکامی کے ذمہ دار ہیں ۔
بسام صباغ نے افسوس کا اظہار کیا کہ روس کی طرف سے تجویز کردہ شام سے متعلق متوازن مسودہ قرارداد کو منظور نہیں کیا گیا۔
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے اس بات پر زور دیا کہ شام حقائق کو مسخ کرنے، انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کو سیاسی رنگ دینے اور شامی شہریوں کے مصائب کو کم کرنے کی دیانتدارانہ کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے ان ممالک کے اصرار کی شدید مذمت کرتاہے۔
انہوں نے کہا کہ شام انسانی مسائل پر خصوصی توجہ دیتا ہے اور شامی عوام کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔