افغانستان میں مکمل شرعی نظام نافذ کریں گے، طالبان لیڈر کا اعلان
طالبان کے سربراہ نے افغانستان میں بہت جلد مکمل اسلامی نظام نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
قندھار کی مسجد میں خطاب کرتےہوئے مولوی ہیبت اللہ آخوندزادہ کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں کے دور میں منظور کیے جانے والے تمام غیر شرعی قوانین منسوخ کردیئے جائیں گے۔
طالبان گروہ کے سربراہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ موجودہ افغان حکومت کی حمایت اور شرعی قوانین کا خیال رکھیں ۔
مولوی ہیبت اللہ آخوندزادہ نے کہا کہ ملک میں عنقریب مکمل شرعی نظام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر اشرف غنی اور حامد کرزی کے دور میں پاس کیے جانے والے تمام قوانین کا جائزہ لینے کے بعد غیر شرعی اورعوامی مفاد کے منافی تمام قوانین منسوخ کردیئے جائیں گے۔
اس سے پہلے عید قربان پر اپنے ایک پیغام میں طالبان سربراہ نے دنیا کے دیگر ملکوں سے کہا تھا کہ وہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز اور طالبان حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔