سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے بن سلمان کی کھولی پول!
امریکی صدر جو بائیڈن کے ریاض دورے کے بارے میں سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی ولیعہد کے ذہنی طور پر ایک بیمار شخص ہے، اسی لئے وہ دنیا کی سیکورٹی کے لئے خطرہ ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: واضح طور پر اگلے کچھ دنوں میں بائیڈ مقبوضہ علاقوں کا اور سعودی عرب کا دورہ کرنے والے ہیں۔
سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کے سابق سینئر عہدیدار سعد الجبری نے سی بی ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی فرمانروا محمد بن سلمان ذہنی مریض، قاتل اور غیر محدود سہولیت والا شخص ہے، اسی لئے وہ دنیا کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔
الجبری کا کہنا ہے کہ وہ کسی پر بھی رحم نہیں کرتے، ان میں کسی کے لئے کوئی جذبہ نہیں ہے اور رہ کبھی بھی اپنی غلطی سے سبق نہیں سیکھتے۔
سابق سعودی عہدیدار نے اپنی جان کو خطرہ بتاتے ہوئے کہا کہ بن سلمان کبھی بھی ان کو قتل کروا سکتے ہیں کیونکہ ان کے پاس شاہی خاندان کے خفیہ راز ہیں۔
2017 سے پہلے سعد الجبری سابق سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن نائف کے معاون اور سعودی خفیہ ایجنسی کے سربراہ تھے۔
الجبری نے کینیڈا میں پناہ لے رکھی ہے جبکہ سعودی پولیس نے 2020 میں ان کے بیٹے اور بیٹی کو گرفتار کر لیا تھا۔