Jul ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • کربلا میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

کربلائے معلی میں عوام اور زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کیلئے کربلا کے مختلف علاقوں خاص طور سے مقدس مقامات میں سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور فورسز کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔

ماہ محرم الحرام  اور اربعین حسینی کے قریب آنے کے بعد مختلف ممالک سے زائرین کی عراق بالخصوص کربلا آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال عاشورا اور اربعین حسینی کے موقع پر کربلائے معلی میں لاکھوں زائرین حسینی اپنے مولا کا غم منانے اور مکتب کربلا کے ساتھ اظہار یکجہتی و وفاداری کے لئے جمع ہوتے ہیں۔

ٹیگس