Jul ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • امریکی صدر کے دورے کے خلاف دمشق میں مظاہرے

امریکی صدر کے دورے کے خلاف دمشق میں فلسطینی اور شامی باشندوں نے مظاہرے کئے۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر بایڈن کے دورے کے خلاف دمشق کے یرموک ہوائی اڈے میں فلسطینی اور شامی باشندوں نے  مظاہرے کئے۔ مظاہرین  نے فلسطینیوں کی امنگوں کے خلاف ہر قسم کی سازش اور فیصلوں کی مخالفت کرتے ہوئے اسے دشمنوں کی جانب سے ملت فلسطین کے بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کی سازش قرار دیا۔

مظاہرین نے استقامتی محاذ کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

اس سے قبل فلسطین اور لبنان کے عوام نے بھی امریکی صدر جو بائیڈن کے دورے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے تھے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن 13 جولائی کو صیہونی حکام اور محمود عباس سے ملاقات کرنے کیلئے مقبوضہ فلسطین پہنچے تھے جس کے بعد جمعہ کے روز وہ سعودی عرب گئے۔

ٹیگس