Jul ۱۵, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۰ Asia/Tehran
  • امریکہ و اسرائیل کا کٹھ پتلی کھیل نہیں چلے گا: امیرعبداللہیان

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ و اسرائیل کا کٹھ پتلی تماشا ایران کی اقتصادی ترقی اور پابندیوں کو ناکام بنانے کے عزم کو متاثر نہیں کرسکتا۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے امریکی صدر جوبائیڈن کے علاقائی دورے پر ردعمل میں ٹوئیٹ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی منطق اور طاقت کے ساتھ اقتصادی ترقی اور غیر قانونی پابندیوں کو ختم اور انہیں غیر مؤثر بنانے کی راہ کو نہایت مستحکم طریقے سے جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کے حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوا جا سکتا، ایران ایک پائیدار و مستحکم نیز اچھے سمجھوتے کے حصول کا خواہاں ہے اور علاقے میں امریکہ و اسرائیل کے کٹھ پتلی تماشے سے ایران کی اقتصادی ترقی اور پابندیوں کو ناکام بنانے کا عزم اور زیادہ مضبوط ہو گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن اور صیہونی وزیر اعظم یائیر لاپید نے ایک مشترکہ بیان پر دستخط کئے ہیں جس میں علاقے کے ملکوں کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات زیادہ سے زیادہ فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

ٹیگس