Jul ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • افغانستان کے صوبے تخار میں دھماکہ

افغانستان کے صوبے تخار میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں کم از کم چھے افراد ہلاک ہو گئے۔

افغانستان کی شفقنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ صوبے تخار میں بہارک کے علاقے چایلہ میں ہوا جس میں طالبان گروہ کا ایک سینیئر کمانڈر زخمی بھی ہوا ہے۔
ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
افغانستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری انتظامیہ کی کوششوں کے برخلاف یہ انتظامیہ اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں امن قائم کرنے میں ناکام رہی ہے۔
افغانستان کے مختلف علاقوں منجملہ مساجد و مقدس مقامات میں دہشت گردانہ بم دھماکے اور حملے ہوئے ہیں جن میں سیکڑوں کی تعداد میں عام شہری اور نمازی شہید و زخمی ہوئے ہیں۔ اور ان سب حملوں اور دھماکوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے۔ 

ٹیگس