فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کرنے کی ہدایات
غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے فلسطینی نوجوانوں کو فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
غاصب صیہونی حکومت کے فوجی مختلف بہانوں سے روزانہ ہی فلسطینیوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہیں اور اس جارحیت کے نتیجے میں فلسطینی نوجوان شہید و زخمی ہوتے رہتے ہیں یا پھر انھیں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیراعظم نے اسرائیل کے اندرونی سلامتی کے وزیر اومر بارلیو سے گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسرائیل کے پولیس اہلکار خطرہ محسوس کرنے پر فلسطینیوں پر فائرنگ کر سکتے ہیں، کہا کہ وہ اسرائیل کی سیکیورٹی فورس اور پولیس اہلکاروں کی حمایت کرتے ہیں۔ اس گفتگو میں ان دونوں صیہونی اعلی عہدیداروں نے تاکید کی کہ فلسطینیوں پراسرائیل کے پولیس اہلکاروں کی فائرنگ کی ہدایات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اوراسرائیل کا جو بھی پولیس اہلکار خطرہ محسوس کرے وہ فائرنگ کرنے کا حقدار ہے۔
ان صیہونی اعلی عہدیداروں نے یہ اعلان، صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں ایک فلسطینی نوجوان کی جانب سے شہادت پسندانہ کارروائی کے تحت ایک صیہونی پولیس اہلکار پر کار چڑھا دیئے جانے کے نتیجے میں اس کی ہونے والی ہلاکت کے ردعمل میں کیا ہے۔