Jul ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۷ Asia/Tehran
  • امریکہ کو طالبان کا انتباہ

افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے ترجمان نے واشنگٹن سے افغانستان کے امور میں مداخلت نہ کرنے کو کہاہے ۔

افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان میں امریکہ کی مداخلت پر واشنگٹن کو خبردار کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ طالبان نے دوحہ سمجھوتے پر عمل کیا ہے اور وہ کسی کو بھی سرزمین افغانستان کو کسی ملک کے خلاف استعمال کئے جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

طالبان کے ترجمان نے کہا کہ طالبان انتظامیہ،اسلامی شریعت کے مطابق تمام شہریوں کے حقوق کی پابند ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں مرد و خواتین سب محفوظ ہیں اور اقلیتوں کے حقوق کا بھی احترام کیا جاتا ہے۔ اس ترجمان کے بقول، طالبان کسی بھی ملک کے اندرونی امور میں مداخلت کے خلاف ہیں اور وہ افغانستان میں بیرونی مداخلت کی بھی مخالفت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نڈ پرائس نے افغانستان کے بارے میں ایک بیان میں اس ملک میں انسانی حقوق، عورتوں کی آزادی اور حکومت کی موجودہ شکل و صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ امریکہ نے طالبان انتظامیہ پر دباؤ بڑھانے کے لئے افغانستان کے اربوں کے ذخائر مسدود کر رکھے ہیں جس کی بنا پر اس ملک میں شدید اقتصادی مشکلات پائی جاتی ہیں۔

ٹیگس