Jul ۲۹, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۸ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

غرب اردن کے شہر رام اللہ کے شمال مشرقی علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی لڑکا شہید ہو گیا۔

فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے سولہ سالہ فلسطینی لڑکے امجد ابو علیا کو رام اللہ کے قصبے المغیر میں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دسیوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجی المغیر پر حملہ کرنے والے تھے جس کی اطلاع فلسطینیوں کو مل گئی اور وہ دفاع کے لئے جمع ہو گئے جس کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی اور صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر دی۔

حال ہی میں ایک فلسطینی مرکز نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ رواں عیسوی سال کے آغاز سے بارہ جون تک غرب اردن کے شہر جنین میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں تئیس فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

ٹیگس