Aug ۰۵, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۳ Asia/Tehran
  • عزاداران حسینی سے آل سعود کی دشمنی

سعودی عرب کی حکومت نے عاشورا سے قبل اس ملک میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: جوں جوں عاشورا کا دن قریب آرہا ہے، سعودی عرب میں مقیم شیعہ برادری کے لیے حالات سخت تر ہوتے جا رہے ہیں۔

سعودی عرب کے شیعہ اکثریتی علاقے قطیف میں سیکیورٹی سخت کرکے عزاداری میں شرکت کرنے والوں کو روکنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یہ کام محرم میں حفاظتی انتظامات کے نام پر کیا جا رہا ہے۔

وہاں ایک قانون لایا گیا ہے کہ ہر وہ امام بارگاہ جس میں مجلس ہو گی، اس کے مالک کو مجلس شروع ہونے سے پہلے پولیس کے پاس رجسٹر کرانا ہو گا اور وہ خود ہر قسم کے حادثے کا ذمہ دار ہو گا۔

سعودی عرب میں اس بار سڑکوں پر نکلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس بار کسی بھی گھر، عمارت یا عوامی مقام پر محرم سے متعلق کوئی بینر یا جھنڈا نہیں آویزاں کیا جا سکے گا۔ محرم الحرام کے حوالے سے سعودی حکومت کے نئے احکامات سے شیعہ برادری کے لوگ شدید غم و غصے میں ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عام ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تنقید کرتی رہی ہیں۔

ٹیگس