Aug ۰۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کا جوابی حملہ، صیہونی، بنکروں میں پناہ لینے کے لئے بھاگے

فلسطین کی اسلامی استقامتی تنظیموں کے جوابی حملوں کے بعد صیہونیوں کی دوڑیں نکل گئیں اور وہ محفوظ پناہ گاہوں اور بنکروں میں پناہ لینے کے لئے ایک دوسرے پر سبقت کرتے نظر آئے۔

فلسطین کی اسلامی مقاومتی تنظیموں کی جانب سے غزہ پٹی پر قدس کی عاصب و جابر صیہونی حکومت کے حملوں پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے اور انہوں نے غزہ کے گردو نواح میں واقع صیہونی کالونیوں اور تل ابیب پر راکٹوں سے جوابی حملہ کیا۔

راکٹ حملوں کے بعد صیہونیوں کی دوڑیں نکل گئیں اور وہ محفوظ پناہ گاہوں اور بنکروں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔

اسرائیل کی غاصب حکومت نے صیہونیوں کیلئے  «عسقلان»، «ڈیمونه»، «بئر السبع» اور «یفنه» بنکرز اور پناہ گاہوں کو کھول دیا ہے۔

دوسری جانب استقامتی محاذ کے حملوں کے خوف سے صیہونی حکومت نے بن گورین ایر پورٹ سے طیاروں کی سمت کو تبدیل کر دیا ہے۔

فلسطین کی استقامتی تنظیموں نے کہا ہے کہ غزہ پر حالیہ حملے کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قدس کی غاصب و جابر صہیونی حکومت  کے لڑاکا طیاروں کے غزہ کی پٹی پر حملے میں اب تک 12 افراد شہید اور 80 زخمی ہوگئے۔

 

 

ٹیگس