Aug ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۰:۳۲ Asia/Tehran
  • اگر حزب اللہ و حماس بھی ہوتے تو ہمارا کیا حال ہوتا ؟ اسرائيلی میڈیا

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں اسلامی جہاد کے خلاف اسرائيل کے حالیہ آپریشن کے نتائج بے حد مایوس کن ہیں ۔

 اسرائیل کے چینل نمبر 13 نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حالانکہ اسرائيلی فوج جب اسلامی جہاد کے خلاف آپریشن کر رہی تھی تو اس کے پاس بے حد جدید و موثر ہتھیار اور ساز و سامان تھے لیکن پھر وہ اسلامی جہاد کا نہ حوصلہ توڑ پائي اور نہ ہی اسے میدان سے باہر کر پائي ۔

 واضح رہے کہ فلسطین کی اسلامی جہاد تنظیم کی فوجی شاخ ، القدس بریگیڈ نے گزشتہ جمعے کو اپنے کمانڈر تیسیر الجعبری کے قتل کے جواب میں اسرائيل کے خلاف کارروائي کا آغاز کیا تھا جو اتوار تک مسلسل جاری رہی اور القدس بریگیڈ نے جنگ کے آخری لمحے تک ، غاصب صیہونیوں کے خلاف میزائل فائر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ۔

اسرائيلی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حالیہ آپریشن کے نتائج سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جب آنے والی جنگ میں حماس اور حزب اللہ بھی اپنی پوری طاقت سے ہمارے خلاف کارروائی کريں گے تو اس کا انجام کیا ہوگا ؟

 

ٹیگس