Aug ۱۷, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • 9 سال بعد فرانسیسی فوج مالی سے نکلنے پر مجبور، عوام کے مظاہرے

افریقی اسلامی ملک مالی سے فرانسیسی فوجیوں نے انخلاء کا اعلان کر دیا ہے۔

مالی  افریقہ کا ایک مسلم اکثریت ملک ہےجہاں پر فرانس نے مالی میں بڑھتی شدت و انتہا پسندی کو بہانہ بنا کر اپنے فوجی نو سال پہلے مالی میں تعینات کئے تھے۔ باماکومالی میں قائم موجودہ فوجی حکومت اور پیرس کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے اور فرانسیسی فوج نے مالی میں اپنی موجودگی کے خاتمہ کا اعلان کیا ہے۔

فرانس کے بعض ذرائع نے خبر دی ہے کہ مالی کے شمالی شہروں کے لوگ سٹرکوں پر باہر نکل آئے  اور انہوں نے فرانسیسی فوجوں کو تین دن کی مہلت دی ہے کہ وہ   ان کے ملک سے نکل جائیں۔

مالی کے جدید حکمران فرانس کو اپنے داخلی معاملات میں مداخلت کرنے کا ذمہ دار سمجھتے ہیں، وہ یہ بھی الزام لگاتے ہیں کہ فرانس مالی کے ہمسایہ ممالک کو مالی کا محاصرہ کرنے پر بھی اکسا رہا ہے کیونکہ ابھی وہاں پر فرانس کی حامی حکومت نہیں ہے۔

افریقہ کے اسلامی ملک مالی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ماسکو کے ساتھ اپنے تعلقات کو تقویت دی ہے اور ان سے فوجی اور سیاسی حمایت حاصل کی ہے۔

یاد رہے کہ فرانس نے افریقہ کے ساحلی ممالک میں اپنے فوجی تعینات کر رکھے ہیں اور مالی میں اس کے فوجیوں کے تعداد 2400 ہے، باقی فوجی چاڈ، نائیجر، موریطانیہ اور بورکینافاسو کے مختلف مقامات پر اپنے اڈے قائم کئے ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس