کربلا میں قطارہ زیارتگاہ کے سانحے میں تیرہ زائرین جاں بحق و زخمی
Aug ۲۲, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۸ Asia/Tehran
عراقی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قطارہ یا چشمہ امام علی ع زیارتگاہ میں پیش آنے والے سانحے میں اب تک سات زائرین جاں بحق ہوگئے، یہ حادثہ زمین کھسکنے کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔
عراقی وزارت صحت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ قطارہ یا چشمہ امام علی ع زیارتگاہ میں پیش آنے والے سانحے میں اب تک سات زائرین جاں بحق ہوگئے حادثہ زمین کھسکنے کے نتیجے میں پیش آیا ہے ۔
دوشب قبل رطوبت بڑھنے کے باعث قطارہ امام علی زیارتگاہ میں زمین کھسکنے کا واقعہ پیش آیا تھا یہ زیارتگاہ ایک درے میں واقع ہے جس کے اطراف میں مٹی کے ٹیلے ہیں۔
قطّارہ یا چشمہ امام علی زیارتگاہ کربلائے معلی سے بیس کلومیٹر دورعین التمر کی جانب جانے والی سڑک پر واقع ہے ۔