بن سلمان کا خطرناک چہرا پھر سامنے آیا...
با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ بن سلمان نے اپنے مخالفین کی سرکوبی کے لیے ایک سیکورٹی یونٹ قائم کیا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد نے حال ہی میں ایک سیکورٹی یونٹ قائم کی ہے جس کا مقصد ملک سے باہر اپنے مخالفین کی سرکوبی ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان اب بھی اس ملک کے اندر اور باہر اپنے مخالفین کی سرکوبی کر رہے ہیں۔
ان ذرائع نے مرآۃ الجزیرہ نیوز سائٹ کو بتایا کہ بن سلمان نے حال ہی میں ایک سیکیورٹی یونٹ قائم کی ہے جس کا مقصد ملک سے باہر اپنے مخالفین کی سرکوبی ہے۔
ان ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ بن سلمان اس یونٹ کو جلد فنانس کرنا چاہتے ہیں، بن سلمان نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اس سیکیورٹی یونٹ کی تنخواہیں زیادہ ہوں گی اور ان کے لیے کوئی بھی سامان فراہم کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سعودی ولیعہد نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ اپنے مخالفین کے محاصرے کے نتیجے میں نگرانی اور جاسوسی کے تمام ذرائع استعمال کیے جائیں۔ بن سلمان نے یہ بھی حکم دیا کہ جو بھی اس ملک کے اندر اپنے غیر ملکی مخالفین سے رابطہ کرے اسے گرفتار کیا جائے۔
ان ذرائع کا کہنا ہے کہ بن سلمان کے غیر ملکی مخالفین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ نے انہیں سخت پریشان کر دیا ہے اور وہ انہیں ایک خطرناک خطرہ سمجھتے ہیں۔
اس سے قبل ہیومن رائٹس واچ تنظیم نے بن سلمان کا تذکرہ ایک ڈکٹیٹر کے طور پر کیا تھا جو اس ملک کے اندر تمام اپوزیشن کی سختی سے سرکوبی کرتا ہے۔
اس تنظیم نے انسانی حقوق کے میدان میں بن سلمان کے معاملے کو سیاہ قرار دیا اور اس پر تاکید کی ہے، اگرچہ انہوں نے اس سال کچھ کارکنوں کو علامتی کارروائیوں میں رہا بھی کیا ہے۔