مسجد الاقصی میں نماز جمعہ میں ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت
غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقوں کے ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد الاقصی میں برپا ہونے والی نماز جمعہ میں شرکت کی۔
فلسطینی ذرائع کی رپورٹوں کے مطابق غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقوں اور اسی طرح سن انیس سو بیاسی کے مقبوضہ علاقوں کے دسیوں ہزار فلسطینیوں نے مسجد الاقصی میں برپا ہونے والی نماز جمعہ میں شرکت کی۔
غزہ اور غرب اردن اور اسی طرح بیت المقدس کے فلسطینیوں نے مسجد الاقصی اور الخلیل، طوباس، مشرقی نابلس میں بلاطہ کیمپ، طولکرم اور جنین کیمپ میں ابراہیم النابلسی کی آخری نماز صبح کی یاد میں نماز صبح بھی برپا کی جس میں فلسطینیوں نے وسیع پیمانے پر شرکت کی۔ ابراہیم النابلسی کو غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے گذشتہ مہینے حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔
غاصب صیہونی حکومت مسجد الاقصی کا اسلامی تشخص ختم کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے جبکہ فلسطینی نوجوانوں کی استقامت و مزاحمت کی بنا پر اس سلسلے میں اس کی اب تک کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں کے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور غاصب صیہونی حکومت کے فوجی آئے دن فلسطینیوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس میں روزانہ فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہوجاتی ہے اور یا پھر ان فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا جاتا ہے جس کے جواب میں فلسطینیوں کی جانب سے بھی کارروائیاں انجام پاتی ہیں۔