جب فلسطینی قیدی سے ملے اس کے بچے+ ویڈیو
جمعے کو سوشل میڈیا نے فلسطینی قیدی خلیل عواودہ کی بھوک ہڑتال کے 167 دن بعد ہسپتال میں اپنے بچوں سے ملاقات کی ویڈیو شائع کی جس میں کچھ دل کو چھو لینے والے لمحات کو دکھایا گیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کے مطابق، خلیل عواودہ نے اس ویڈیو میں اپنی جدوجہد اور بھوک ہڑتال کے تسلسل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میرے جسم کو آزادی کے راستے میں فنا ہونے دو۔
اس فلسطینی قیدی کی اہلیہ دلال عواودہ نے کہا کہ ان کی جسمانی حالت تشویشناک ہے اور وہ کسی بھی وقت داغ مفارقت دے سکتے ہیں۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ان کی بھوک ہڑتال کو 167 دن گزر چکے ہیں، کہا کہ ان کی جسمانی حالت بہت نازک ہے، تکلیف دہ اور ان کا پورا بدن درد سے ٹوٹ رہا ہے۔
عواودہ کی اہلیہ نے یہ کہتے ہوئے کہ ان کی گرفتاری جاری رکھنے کا مطلب ان کے لیے موت کی سزا کا انتخاب ہے، ان کی رہائی کے لیے فوری بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خلیل کو بغیر کسی الزام کے گرفتار کیا گیا تھا اور اسے انتظامی گرفتاری کے وارنٹ کے ساتھ جیل میں رکھا گیا تھا اور ان کی واحد خواہش ہے کہ وہ عام زندگی گزارے۔