Sep ۰۴, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۳ Asia/Tehran

مقبوضہ فلسطین میں شہادت پسندانہ کارروائی میں 5 صیہونی زخمی ہوئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ شہادت پسندانہ کارروائی مغربی اردن کے غور علاقے میں کی گئی۔

عبرانی میڈیا نے اردن کے علاقے غور میں صیہونی آباد کاروں کی بس پر فائرنگ اور پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ وادی اردن کے علاقے غور میں صیہونی آبادکاروں کو لے جانے والی بس پر فائرنگ ہوئی جس میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

صیہونی ٹیلی ویژن چینل- 13 نے آج اطلاع دی ہے کہ صیہونی آبادکاروں کو لے جانے والی ایک بس کو اردن کی 90ویں سڑک پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی اخبار یدیعوت احارنوت کی ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ بس ڈرائیور سمیت کم از کم دو افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم صیہونی حکومت کے چینل- 14 نے زخمیوں کی تعداد تین بتائی ہے۔

اس خبر کی اشاعت کے چند لمحوں بعد ہی عبرانی میڈیا نے اس بس کی تصاویر بھی شائع کر دیں اور زخمیوں کی تعداد پانچ ہو جانے کا اعلان کیا۔ عبرانی میڈیا نے بتایا کہ اس سلسلے میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کی گاڑیوں میں ہتھیار تھے۔

ان ذرائع ابلاغ نے پھر اعلان کیا کہ اس صیہونی مخالف آپریشن میں شامل شخص نے صیہونی آباد کاروں پر پانچ گولیاں چلائیں۔

اس خبر کی اشاعت کے چند لمحوں بعد ہی عبرانی میڈیا نے اس حملے کے مشتبہ افراد کی گاڑی کی تصاویر بھی شائع کیں۔

فلسطینی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس کارروائی میں صیہونیوں کو لے جانے والی ایک بس کو نقصان پہنچا ہے اور غاصب حکومت کی فوج نے رام اللہ کے مشرق میں واقع گاؤں سلواد کے مرکزی جنوبی داخلی راستے کو بند کر دیا ہے۔

عبرانی زبان بولنے والے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اس کارروائی میں کوئی صیہونی زخمی نہیں ہوا جبکہ اس نے کہا کہ اس بس پر کم از کم 10 گولیاں چلائی گئیں۔

ٹیگس