Sep ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
  • زیارت اربعین اور پیدل مارچ کا رواج کب سے شروع ہوا؟

زیارت کےلیے پیدل سفر کرنا قدیم زمانے کی ایک یادگار ہے جو کسی خاص وقت، مذہب اور ثقافت کے لیے مخصوص نہیں ہے، جیسا کہ روایت ہے، حضرت آدم علیہ السلام ایک ہزار بار بارگاہِ الٰہی کی زیارت کے لیے ننگے پاؤں گئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: روم کے بادشاہ قیصر نے بھی خود سے وعدہ کیا تھا کہ جب بھی وہ ایرانی سلطنت کے ساتھ جنگ جیتیں گے، وہ اس عظیم فتح کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی حکومت (قسطنطنیہ) سے پیدل ہی یروشلم کا دورہ کریں گے۔ اور فتح کے بعد اس نے اپنی منت پوری کی اور پیدل ہی یروشلم روانہ ہو گئے۔
تاریخی دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ ائمہ اطہار علیہم السلام کے بارگاہ میں پیدل جانا ائمہ کی موجودگی کے زمانے سے ہی عام ہے اور اسلامی ممالک کے مختلف علاقوں میں ہوتا رہا ہے۔ 

شیعہ حکومتوں کے حکمرانوں جیسے آل بویہ اور صفوی حکومتوں نے اس اچھی روایت کی پیروی کی اور اسے شیعوں میں پھیلانے کی کوشش کی۔ ابن جوزی کی تصنیف کے مطابق جلال الدولہ (جو عضدالدولہ کی اولاد میں سے تھا) 431ھ میں اپنے بچوں اور ساتھیوں کے ایک گروہ کے ساتھ نجف کے لیے روانہ ہوئے اور کوفہ شہر کی خندق سے نجف میں امیرالمومنین علیہ السلام کے مشہد تک (جو کہ ایک فرسنگ کا فاصلہ تھا) پیدل اور ننگے پاؤں چلے۔ صفوی دور حکومت میں زیارت کےلیے پیدل چلنے پر بہت زیادہ توجہ دی گئی۔ شاہ عباس صفوی اور ان کے عہد کے عظیم علماء مثلاً شیخ بہائی مرحوم نے لوگوں میں زیارت کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے 1009 ہجری میں اس نے اصفہان سے مشہد جانے کا فیصلہ کیا اور پیدل چل کر امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی زیارت کی۔

بعض محققین کے مطابق اربعین کے دن کو پیدل چلنا ائمہ معصومین (ع) کے زمانے سے شیعوں میں عام ہے۔ سید محمد علی قاضی طباطبائی نے سید الشہداء کے پہلے اربعین پر اپنی تحقیقی کتاب میں اربعین کے دن امام حسین کی زیارت کو ائمہ کے زمانے سے شیعوں کی ایک روایت اور متواتر طرز عمل قرار دیا ہے۔ بنو امیہ اور بنو عباس کے دور میں اس تحریک پر کاربند رہے۔ کہا گیا ہے کہ شیخ انصاری کے دور کے بعد اس روایت کو فراموش کر دیا گیا اور محدث نوری نے اسے دوبارہ زندہ کیا۔

ٹیگس