Jul ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • غزه میں ایک اور صیہونی فوجی کی ہلاکت

غاصب صیہونی حکومت نے اپنے ایک اور فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: الجزیرہ کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایک اور اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کے ساتھ اب تک ہلاک ہونے والے اسرائيلی فوجیوں کی تعداد آٹھ سو پنچانوے ہو گئي ہے جن میں فوجی افسران بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ صیہونی فوجی غزہ کے جنوبی علاقے میں ہلاک ہوا۔ ایک صیہونی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے جنوب اور مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت نے فوجی ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا اور کئی زخمی صیہونی فوجیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ کل بھی غزہ میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دو صیہونی فوجی ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئۓ تھے۔

ٹیگس