Jul ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۳:۰۷ Asia/Tehran
  • پاکستانی زائرین کےلئے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 500 سے زائد موکب کا قیام

اربعین حسینی کی آمد پر ایران کے مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں زائرین کی میزبانی کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

سحرنیوز/ایران: اربعین حسینی کی آمد کے پیش نظر ایران کے مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں زائرین کی میزبانی کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق اس سال 8 شہروں اور 3 سرحدی اضلاع میں پاکستانی زائرین کے استقبال کے لیے 500 سے زائد موکب قائم کیے جا رہے ہیں۔ ایران کے محکمہ اوقاف اور مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ موکب زائرین کو قیام، طعام، علاج اور دیگر سہولیات فراہم کریں گے۔ ان خدمات میں مقامی افراد بھی بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس سال بھی 70 پاکستانی علماء اور مترجمین صوبے کے مختلف علاقوں میں تعینات کیے جائیں گے تاکہ زائرین کے ہمراہ رہ کر مذہبی رہنمائی فراہم کریں۔

ٹیگس