Sep ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

ایک اور فلسطینی صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

فلسطین الیوم کے مطابق، جنین کیمپ سے تعلق رکھنے والے نوجوان مصطفیٰ ابوجلدہ کو چند روز قبل صیہونی فوجیوں نے گولیوں کا نشانہ بنایا تھا۔ مصطفیٰ ابوجلدہ زخموں کا تاب نہ لاکر شہید ہو گئے۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی فوجیوں کے جنین کیمپ پر حملوں میں شدت آگئی ہے۔ گذشتہ ہفتے صیہونی فوجیوں نے انتیس سالہ موسیٰ محمد سباعنہ کو بھی شہید کیا تھا۔ اس حملے میں سولہ دیگر فلسطینی نوجوانوں زخمی بھی ہو گئے تھے۔ گذشتہ پیر کو صیہونی فوج نے سو بکتر بند گاڑیوں اور بلڈوزروں سے جنین پر دھاوا بول دیا تھا جس کے بعد فلسطینی نوجوانوں نے غاصب افواج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ 

ٹیگس