امریکی اور اسرائیلی دہشت گردوں کی گرفتاری، چار گروہوں کا خاتمہ
ایران کے صوبہ کرمان میں، امریکہ اور اسرائیلی حکومت سے وابستہ 4 دہشت گرد گروہوں کے اراکین کا پتہ لگا کر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس کی وزارت نے صوبہ کرمان کے ضلع سیرجان میں 31 افراد پر مشتمل 4 دہشت گرد گروہوں کو ختم کرنے کی خبر دی ہے۔
ایران کی انٹیلیجنس کی وزارت نے بتایا ہے کہ امریکہ اور اسرائیلی حکومت سے وابستہ یہ دہشت گرد گروہ، ملک کے نوجوانوں کو ورغلا کر، مستقبل میں شورش اور بلووں کی منصوبہ بندی کررہے تھے کہ ان کے اراکین گرفتار کرلئے گئے۔
اس رپورٹ کے مطابق یہ دہشت گرد گروہ، پیٹرول بم اور دیگر تخریبی وسائل تیار کررہے تھے۔
ایران کی انٹیلیجنس کی وزارت نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے امریکہ اور صیہونی حکومت سے وابستہ یہ دہشت گرد عناصر، جنوری کے بلووں کے دوران مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں، منجملہ، شہری انتظامیہ کی عمارتوں، بینکوں اور مختلف سرکاری عمارتوں کو نذرآتش کرنے، نجی اور پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے اور اسلحہ حاصل کرنے کے لئے پولیس کے مراکز پر حملوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel