فلسطینی جوانوں کی جوابی کارروائی، ایک صیہونی فوجی ہلاک (ویڈیو)
Sep ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
جنین میں فلسطینی مجاہدین اور غاصب اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جلمہ کے مقام پر جھڑپ ہوئی، جس میں دونوں طرف سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں دو فلسطینی مجاہد شہید اور ایک اسرائیلی افسر ہلاک ہو گیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جنین میں فلسطینی مجاہدین اور غاصب اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جلمہ کے مقام پر جھڑپ ہوئی، جس میں دونوں طرف سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
فلسطینی محکمۂ صحت کے مطابق اس لڑائی میں دو اسرائیلی مجاہد احمد عابد اور عبدالرحمن عابد شہید ہوگئے ۔
غاصب صیہونی فوج کے ترجمان کے مطابق اس لڑائی میں ایک اسرائیلی افسر مجاہدین کے ساتھ لڑائی میں مارا گیا۔
شہداء الاقصی بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے جلمہ روڈ پر چیک پوسٹ کے قریب صیہونی فوجیوں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی ہے۔