مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے ڈرون حملے کے نتیجہ میں انتہا پسند صیہونی وزیراعظم نتن یاہو کو ایک صیہونے علاقے کا اپنا دورہ ملتوی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
جارح صیہونی حکومت غزہ کے مختلف علاقوں پر بری و فضائی حملوں اور بمباریوں کے ساتھ ہی فلسطینیوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
غزہ میں کڑی دھوپ میں ننگے پاؤں فلسطینی بچی کی اپنی زخمی بہن کو کندھے پر اٹھائے گھر لے جانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
حماس کے سینیئر رہنما سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ غزہ میں غذائی امداد سے متعلق اسرائیل جھوٹ بول رہا ہے۔
عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے مقبوضہ جولان میں صہیونی تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
جارح صیہونی حکومت نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں کے گھروں پر ہوائی حملے کرکے 73 افراد کو شہید کردیا کہ جن میں زیادہ تر بچے اور عورتیں ہیں جبکہ دسیوں افراد زخمی اور لاپتہ ہیں-
ایران کے وزیر خارجہ نے صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ملاقات میں تہران اور انقرہ ہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
حماس کے فوجی بازو عزالدین القسام بریگیڈ نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں غاصب صیہونی فوج کے ایک مرکاوا ٹینک اور ایک ڈی نائن بلڈوزر کو تباہ کردیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یورپی ممالک کی جانب سے ایران پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک کی حمایت کے تحت صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام کر رہی ہے۔
ہالینڈ میں ایران کے سفیر نے ہیگ کی بین الاقوامی فوجداری عدالت کے نام ایک خط لکھ کر صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔