Sep ۲۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • شام، جمعہ کا دن داعش کیلئے اچھا ثابت نہ ہوا، 11 ہلاک

شام میں دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے 11 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے جنوبی علاقے درعا میں ملکی فوج کی کارروائی کے دوران داعش کے 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب روسیا الیوم نے بتایا ہے کہ شام اور عراق کی سرحد کے قریب واقع علاقے الحسکہ میں الھول پناہ گزین کیمپ کے قریب داعش کے 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

امریکی سینٹ کام کے ترجمان "جو بوچینو" کا کہنا ہے کہ داعش کے یہ عناصر الھول پناہ گزین کیمپ کے قریب ہونے والے کار بم دھماکے میں ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ عراق کے شہر موصل اور شام کے شہر الرقہ اور دوسرے علاقوں کی آزادی کے بعد تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی نام نہاد خلافت کا خاتمہ ہوا تاہم اس کے بچے کچے عناصر اب بھی مختلف علاقوں میں چھپ کر دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس