مسجد الاقصی پر صیہونیوں کا حملہ+ ویڈیو
Sep ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
صیہونی انتہا پسندوں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی کی توہین کی جس پر فلسطینیوں نے شدید اعتراض کیا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: مسجد الاقصی پر انتہا پسند صیہونیوں کے حملوں میں اضافہ ہوتاجا رہا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ حملے صیہونی فوجیوں کی مکمل سرپرستی میں انجام پارہے ہیں۔
پیر کی صبح کو بھی صیہونی انتہا پسندوں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ کیا تاہم انہیں فلسطینیوں کی بھرپور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ فلسطینی نوجوان مسجد الاقصی اور فلسطین کی آزادی کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔ دوسری جانب غاصب اسرائیلی فوجیوں نے جو صیہونی غاصبوں کے ساتھ مسجد الاقصی کے صحن میں داخل ہوئے تھے، متعدد فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا اور حرم ابراہیمی میں فلسطینیوں کو داخل ہونے سے روک دیا۔متعدد اسرائیلی فوجیوں کو مسجد کے مختلف حصوں میں تعینات کردیا گیا۔