Sep ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
  • کابل میں دھماکہ، 55 افراد جاں بحق و زخمی

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکے سے 55 افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج صبح  تعلیمی ادارے کے قریب ہونے والے دھماکے میں 20 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔ ہونے والے دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کے قریب ہونے والا دھماکہ خودکش تھا۔

دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

گزشتہ جمعہ کے روز بھی کابل کی وزیر اکبرخان مسجد کے قریب ہونے والے دہشتگرانہ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

دھماکے کی نوعیت کے بارے میں طالبان انتظامیہ نے ابھی تک کچھ نہیں کہا ہے۔

افغانستان میں گزشتہ مہینوں کے دوران مختلف علاقوں خاص طور پر کابل میں دہشت گردانہ حملوں میں تیزی آئی ہے اور طالبان انتظامیہ سیکیورٹی برقرار کرنے کے اپنے تمام دعوؤں کے باوجود اس طرح کے حملوں کو نہیں روک سکی ہے - کابل میں بیشتر دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔

ٹیگس