صیہونی فوجیوں کے خلاف استقامتی محاذ کے جوانوں کی کارروائی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i412088-صیہونی_فوجیوں_کے_خلاف_استقامتی_محاذ_کے_جوانوں_کی_کارروائی
فلسطینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جنین شہر کی ایک کالونی میں اسلامی استقامت نے صیہونی فوجیوں پر حملہ کیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۴:۱۶ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کے خلاف استقامتی محاذ کے جوانوں کی کارروائی

فلسطینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جنین شہر کی ایک کالونی میں اسلامی استقامت نے صیہونی فوجیوں پر حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی خبر رساں ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی کی فوجی شاخ سریا القدس نے کہا ہے کہ جنوبی جنین کی ترسلہ کالونی میں صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اسی طرح غرب اردن کی صیہونی کالونیوں کی کونسل کے صدر "یوسی دغان"، کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس میں ایک صیہونی فوجی زخمی ہوا۔

واضح رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی جارحیت کا اب فلسطین کی استقامتی تحریکیں بھر پور جواب دے رہی ہیں۔