Oct ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
  • افغانستان میں ہر آنکھ اشکبار، کابل خودکش دھماکے میں 49 شہداء میں 43 طالبات

افغانستان میں دہشتگردوں کے حملے میں 43 طالبات کی شہادت پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔

افغانستان کے مقامی ذرائع  کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز کابل کے کاج تعلیمی سینٹر میں ہونے والے دہشت گردانہ خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر انچاس ہو گئی ہے، جبکہ 100 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

شہید ہونے والوں میں تینتالیس لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں جبکہ چار افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔

دھماکا اتنا شدید تھا کہ جس کی وجہ سے شہدا کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دہشت گردانہ بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

گزشتہ مہینوں کے دوران افغانستان  کے مختلف علاقوں خاص طور پر کابل میں دہشت گردانہ حملوں اور دھماکوں میں تیزی آئی ہے اور طالبان انتظامیہ سیکیورٹی برقرار کرنے کے اپنے تمام دعوؤں کے باوجود اس طرح کے حملوں کو نہیں روک سکی ہے- کابل میں زیادہ تر دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے جبکہ طالبان اس گروہ کو افغانستان کے لئے خطرہ نہیں سمجھتے۔

ٹیگس