Oct ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۷:۴۸ Asia/Tehran
  • غرب اردن پر صیہونی فوجیوں کا حملہ، 37 فلسطینی زخمی

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں حملہ کرکے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:ارنا کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی ہلال احمر کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں اور انتہا پسند یہودیوں کے  غرب اردن کے شہر نابلس کے اطراف میں تازہ حملے میں 37 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

ہلال احمر فلسطین کے بیان میں آیا ہے کہ جنوبی نابلس کے علاقے بیتا میں صیہونی فوجیوں کی فلسطینی نوجوانوں سے جھڑپیں ہوئیں اور اسرائیلی فوجیوں نے ان پر فائرنگ کی اور آنسو گیس کے شیل داغے۔ جبکہ صیہونی کالینیوں کے یہودیوں نے فلسطینیوں کی گاڑیوں پر پتھراو کیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران غاصب صیہونی فوجیوں کے مظالم اور بربریت میں شدت پیدا ہوگئی ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام کو اپنے مسلمّہ حقوق کے لئے احتجاج سے باز رکھنا ہے۔

ٹیگس