Oct ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصی پر 500 صیہونی انتہا پسندوں کی یلغار

انتہا پسند صیہونی ، غاصب اسرا‏ئیلی فوجیوں کی پشتپناہی میں کئی روز سے مسلسل مسجدالاقصی کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:العہد کی رپورٹ کے مطابق  500 انتہا پسند صیہونیوں نے مسجدالاقصی میں گھس کر اسلام دشمن نعرے لگائے اور ہارن بجائے ۔

دوسری جانب فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار  یهودا گلیک کی قیادت میں انتہا پسند صیہونیوں نے مسجدالاقصی پر یلغار کی۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس سے قبل مسجدالاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے دشمنانہ اقدامات کے سلسلے میں کہا تھا کہ فلسطین کے عوام کسی بھی طرح صیہونی حکومت کو مسجدالاقصی کے کسی بھی حصے پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے ۔

فلسطینی استقامتی گروہوں نے بارہا اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام غاصبوں کے سامنے تمام میدانوں میں ان کے ہر طرح کے جرائم کا مقابلہ کریں گے اور ان  کے خلاف ڈٹ جائیں گے اور مسجدالاقصی وبیت المقدس کے دفاع کے لئے ان کی انگلیاں ہمیشہ بندوقوں کے ٹریگر پر رہیں گی ۔

واضح رہے کہ بیت المقدس شہر میں ہی مسجدالاقصی واقع ہے جو مسلمانوں کا پہلا قبلہ ہے اور یہ فلسطین کا اٹوٹ حصہ ہے جو مسلمانوں کے تین اہم ترین و مقدس ترین مقامات میں شمار ہوتی ہے ۔

مسجدالاقصی جو شہر بیت المقدس میں اسلامی فلسطینی تشخص کی اصلی علامت ہے ہمیشہ صیہونیوں کی جارحیتوں کی زد پر رہتی ہے اور غاصب صیہونی حکومت یہاں مسلسل تخریبی وتباہ کن کارروائیاں انجام دیتی رہتی ہے۔

ٹیگس