Oct ۱۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات اوربحرین کی جانب سے صیہونی فضائی دفاعی نظام کی خریداری

وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات اوربحرین صیہونی غاصب ریاست سے فضائی دفاع کا نظام خریدیں گے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور بحرین نے غاصب صیہونی ریاست سے  تعلقات بحالی کے سازشی منصوبے کے بعد اس سے فضائی دفاع کا نظام خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی ریاست اورمتحدہ عرب امارات اوربحرین کے حکام کے درمیان فضائی دفاعی نظام کی فراہمی کے مفاہمتی نوٹس پر دستخط کئے گئے ہیں۔

صیہونی حکومت نے اس سے پہلے ایک اورمسلم ملک مراکش کے ساتھ ڈرون طیارے کی پروڈکشن کا پلانٹ لگانے کا معاہدہ کیا ہے اور اب تین دوسرے مسلم ممالک کو ترقی یافتہ راڈار نظام بیچنے کا جائزہ لے رہی ہے۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مراکش نے جعلی صیہونی ریاست سے دسیوں ڈرون طیارے خریدنے کا معاہدہ بھی کیا ہے۔

 

ٹیگس