سعودی عرب بھی جدید ڈرون طیاروں سے لیس ہوا، جاری کیا ویڈیو+ ویڈیو
سعودی عرب نے چین سے خریدے گئے ڈرون طیارے کی نقاب کشائی کی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: سعودی عرب کی فضائیہ نے پہلی بار چین سے خریدے گئے "ونگ لانگ - 2" ڈرون طیارے کی رونمائی کی ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین سے خریدے گئے ونگ لانگ -2 ڈرون طیارے کی رونمائی جنوبی سعودی عرب کے شہر "خمیس مشیط" کے "شاہ خالد" ایئر بیس پر انجام پائی۔
عربی ڈفینس ویب سائٹ کے مطابق خبری ذرائع نے اکتوبر سنہ 2017 میں خبر دی تھی کہ سعودی فوج کو چین سے پہلا ونگ لانگ -2 ڈرون موصول ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا لکھتا ہے کہ چین کے بعد سعودی فضائیہ ان ڈرون طیاروں کی پہلی صارف ہے۔
سعودی ذرائع نےاس وقت اطلاع دی تھی کہ ریاض نے چین سے 300 ونگ لانگ -2 ڈرون خریدے ہیں جو کہ ڈرون کے شعبے میں چینی ملٹری انڈسٹری کی سب سے بڑی فروخت ہے۔
"ونگ لانگ -2" ہائی اور میڈیم اونچائی والے ڈرون کے طور پر درجہ بندی کی گئی پہلی نسل کا بہتر ورژن ہے۔ یہ ڈرون 11 میٹر لمبا اور 4.1 میٹر اونچا ہے، اس کے دو پر ہیں جن کی لمبائی 20.5 میٹر ہے اور یہ 480 کلوگرام سامان اور مختلف ہتھیار لے جانے کی توانائی رکھتا ہے۔