شامی فوج کی کارروائی میں داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک
شام کی فوج نے ایک جھڑپ کے دوران متعدد داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سانا نیوز ایجنسی کے مطابق، شام کی فوج اور سیکورٹی افواج کی صوبہ درعا میں مشترکہ کارروائی کے دوران، داعش سے وابستہ متعدد دہشت گرد ہلاک کردئے گئے ہیں ۔ اس دوران داعش کے دو سرغنے ایوب فاضل جباوی عرف ابومجاہد اور ایہم فیصل الحلقی کو ہلاک کردیا گیا۔
باخبر ذرائع کے مطابق، فوج کی کارروائی بدستور جاری ہے اور داعش دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو تلاش کیا جا رہا ہے۔
جاسم شہر میں جہاں جھڑپیں ہوئی تھیں، کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ داعشی عناصر کے مقابلے کے لئے دوسرے علاقوں سے بھی اضافی افواج کو بلا لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ داعش کی نام نہاد حکومت کا خاتمہ سن دو ہزار اٹھارہ میں ہو چکا تھا لیکن اس گروہ کی باقیات اب بھی چھوٹے گروہوں کی شکل میں وقفے وقفے سے عام شہریوں اور فوج کے کارکنوں کو نشانہ بناتی رہتی ہیں ۔ اس گروہ کو اب بھی امریکہ اور اس کی پٹھو حکومتوں کی حمایت حاصل ہے۔