نیا لبنانی صدر سارے لبنانیوں کے مفادات کا حامی ہونا چاہیے: شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے شہید علاء کی یاد میں منعقد ایک تقریب کے دوران کہا کہ نیا صدر وہ منتخب کیا جائے جو سارے لبنانی عوام کے مفادات کا حامی ہو۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ لبنان کے کمانڈر شہید علاء کی یاد میں رکھی گئی ایک تقریب میں اپنے خطاب کے دوران لبنانی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نیا صدر وہ انتخاب کریں جو سارے لبنانی عوام کے حقوق کا محافظ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیا صدر مقاومت، فوج اور عوام ، ان کے حقوق، عزت اور آزادی اور لبنانیوں کے مفادات کا مکمل طور پر حامی ہو۔
لبنانی پارلیمنٹ میں کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے صدر کا انتخاب جمعرات تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ موجودہ 88 سالہ لبنانی صدر مشل عون کی صدارتی مدت 31 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔