Oct ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • عراق کے سنجار علاقے پر ترکی کا ڈرون حملہ

ترک فوج نے ڈرون طیارے کا استعمال کرتے ہوئے عراق کے صوبے نینوا کے مغرب میں واقع علاقے سنجار میں ایک کار کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق کے صوبے نینوا کے مغرب میں واقع علاقے سنجار پر ترک فوج کے اس ڈرون حملے میں دو افراد مارے گئے ہیں جبکہ زخمیوں میں دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
ترکی کی جانب سے عراق کے صوبے نینوا میں سنجار علاقے کو اب تک کئی بار حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
ترکی نے شمالی عراق میں پی کے کے، کے عناصر کا تعاقب کرنے کے بہانے سے اٹھارہ اپریل سے دوبارہ حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
ترکی کے یہ حملے ایسی حالت میں جاری ہیں کہ عراقی حکام نے اس قسم کے حملوں پر بارہا خبردار کیا ہے اور ان حملوں کو عرا ق کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزی نیز ترک فوج کی جارحیت قرار دیا ہے اور شمالی عراق سے ترک فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ٹیگس