Oct ۲۰, ۲۰۲۲ ۲۰:۴۵ Asia/Tehran
  • تاجکستان کا دعوی، طالبان نے 3 ہزار دہشت گردوں کو جاری کئے پاسپورٹ

تاجکستان کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ طالبان نے دہشت گرد گروہوں کو اب تک تین ہزار پاسپورٹ دیئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس نیوز ایجنسی کے مطابق تاجکستان کے وزیر داخلہ رمضان رحیم زادے نے ایک اجلاس میں یہ بات کہی۔

انہوں نے دوشنبہ میں انسداد دہشت گردی سے متعلق منعقدہ ایک نشست میں کہا کہ طالبان کی جانب سے 3000 دہشت گردوں کو افغانستان کا پاسپورٹ جاری کیا جانا، ایک خطرناک کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے طالبان کے خطرے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ تاجکستان کے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورت حال پر سب کو نظر رکھتے ہوئے اس کے حل میں آگے بڑھنا چاہئے۔

رحیم زادے کے بیان سے پہلے تاجکستان کے صدر امام علی رحمن نے بھی اسی نشست میں افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کا ذکر کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے افغانستان کے ہمسایہ ممالک اور عالمی اداروں کو خبردار کیا گیا ہے۔

ٹیگس