Oct ۲۲, ۲۰۲۲ ۲۳:۵۲ Asia/Tehran
  • سوڈان، نسلی فسادات میں 200 افراد ہلاک

سوڈان میں نسلی فسادات میں 200 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: سوڈان کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ جنوبی ریاست بلیو نیل میں ہونے والی جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 200 تک پہنچ گئی ہے۔ ابتدائی طور پر 150 ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ 

ایتھوپیا اور جنوبی سوڈان کی سرحد کے قریب واقع مذکورہ ریاست میں گزشتہ ہفتے ہوسا قبیلے کے افراد اور مخالف گروپ کے درمیان زمین کے تنازع پر لڑائی شروع ہوئی تھی اور کشیدگی کے باعث سینکڑوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے تھے۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریاست میں شدید فائرنگ ہو رہی ہے اور مکانات اور دکانیں نذر آتش کردی گئی ہیں۔

ریاستی گورنر نے ایک دن پہلے ہنگامی حالات کا اعلان کردیا تھا جبکہ بدھ اور جمعرات کو لڑائی شدت اختیار کر گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق بلیو نیل کے دارالحکومت دمازین میں سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا اور "بدامنی نامنظور" کے نعرے لگائے۔

اقوام متحدہ کے مطابق بلیو نیل میں جولائی سے اکتوبر کے اوائل تک 149 افراد مارے گئے اور 65 ہزار بے گھر ہوئے۔

ٹیگس