Oct ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  • افغانستان؛ داعش کے مرکز کو تباہ کردیا گیا، طالبان کا دعوی

افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں داعش دہشت گردوں کے ایک مرکز کو تباہ کردیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: افغانستان کے انٹیلی جنس حلقوں کے مطابق، طالبان کی خفیہ کارروائی  کے ادارے کے اہلکاروں نے افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے مرکز جلال آباد شہر میں داعش دہشت گردوں کے ایک مرکز کو تباہ کردیا ہے۔

طالبان کے انٹیلی جنس کے شعبے کی جانب سے جاری شدہ ایک اعلان میں بتایا گیا کہ یہ کارروائی پیر اور منگل کی درمیانی رات کو انجام پائی۔ طالبان کے مطابق، اس دوران داعشی عناصر کے ٹھکانے سے ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔
البتہ طالبان نے گرفتار ہونے والوں یا ممکنہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کرنے سے گریز کیا ہے۔ 
ادھر طالبان کے فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ غیرقانونی طریقے سے پاکستان جانے والے ہتھیاروں کی ایک کھیپ کو بھی روک لیا گیا ہے۔ 
طالبان کی مسلح کمان کے ایک ترجمان مولوی وحید اللہ محمدی نے اس بارے میں بتایا کہ ان ہتھیاروں کی کھیپ کو فوجی مراکز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 

ٹیگس