Oct ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
  • آل سعود نے 9 لوگوں کو سزائے موت سنا دی

سعودی حکام نے قطیف کے نو سماجی کارکنوں کو موت کی سزا سنائی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: قطیفی ایکٹیوسٹ نام کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بتایا گیا ہے کہ آل سعود نے قطیف کے رہنے والے نو شہریوں کو سزائے موت سنا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، آل سعود کے جاسوسی کے ادارے، اب تک دسیوں شیعہ مسلمانوں کو گرفتار کرکے سزائے موت سنا چکے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ سن دو ہزار سترہ سے یعنی بن سلمان کے، ولی عہد کے عہدے تک پہنچنے کے بعد سے سعودی حکومت کے مخالفین اور شیعہ مسلمانوں کی گرفتاری کی رفتار تیز ہوگئی ہے۔ 
واضح رہے کہ صرف مئی دو ہزار انیس میں آل سعود کے حکم پر سینتیس لوگوں کی گردن اڑا دی گئی جبکہ بارہ مارچ دو ہزار بائیس کو قطیف اور الاحسا علاقے سے تعلق رکھنے والے اکتالیس شیعہ شہریوں کو بہیمانہ انداز میں سزائے موت دی گئی۔ 
یاد رہے کہ سعودی ولیعہد بن سلمان نے عہدہ سنبھالتے ہی، سیکڑوں مذہبی رہنماؤں، شہزادوں، مصنفین، شاعروں، سماجی اور مذہبی کارکنوں کو اس ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے بہانے طویل المدت قید یا پھر موت کی سزا سنائی ہے۔ 

ٹیگس