Oct ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  • عرین الاسود کو فلسطینیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے

غرب اردن کے شہر نابلس کے عوام نے عرین الاسود مزاحمتی گروہ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔اس درمیان عرین الاسود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ غاصب صیہونی دشمن پر کاری ضربیں لگانے کے لئے تیا رہے

سحر نیوز/ عالم اسلام:  فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق نابلس کے عوام نے ایک پرجوش اور وسیع ریلی نکال کر عرین الاسود استقامتی گروہ کے نوجوانوں اور ان کے بلند اہداف کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ 
عرین الاسود کے مجاہدین نے بھی ایک بیان جاری کرکے غاصب صیہونی دشمن پر شدید وار اور کاری ضربیں لگانے کا عہد کیا ہے 
اس بیان میں زور دیکر کہا گیا ہے کہ دشمن کے لئے ایسی پلاننگ کر رکھی ہے جس سے فلسطینیوں کے دلوں کو سکون ملے گا اور ان کے زخموں کا مرہم ثابت ہوگا۔
گذشتہ ستمبر میں اپنی سرگرمیاں شروع کرنے والے عرین الاسود گروہ نے یہ بھی کہا ہے کہ جو لوگ یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ عرین الاسود کا کام تمام ہے یا انہیں اس گروہ کے بارے میں خفیہ معلومات رکھنے کا وہم ہے، جان لیں کہ وہ محض خام خیالی میں مبتلا ہیں۔ 
اس درمیان مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں نے جنین کے مضافات میں واقع دوتان صیہونی چیک پوسٹ کو دستی بم کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ چیک پوسٹ یعبد کالونی کے قریب واقع تھی۔
اس درمیان صیہونی اخبار ہاآرتض نے لکھا ہے کہ صیہونی فوجیوں کے ذریعے نابلس شہر کے محاصرے نے حال ہی میں وجود میں آنے والے فلسطینی گروہ عرین الاسود کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ کردیا ہے صیہونی فوجیوں نے گذشتہ دوہفتے سے زائد عرصے سے نابلس کا محاصرہ کررکھا ہے صیہونی اخبار نے لکھا کہ اسی وجہ سے نابلس اور غرب اردن کے فلسطینیوں کی جانب سے عرین الاسود گروہ کے لئے حمایت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔
دوسری جانب الخلیل سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے جمعے کو العروب کیمپ میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر بری طرح زخمی کردیا ہے 
ادھر غزہ کی سرنگوں میں کارروائیاں انجام دینے والے حماس کے ایک رکن  شاکر ابراہیم دبور شہید ہوگئے ہيں۔  
یاد رہے کہ گذشتہ چند مہینے سے فلسطین کے مظلوم عوام نے صیہونیوں کی مسلسل جارحیت سے تنگ آکر مجاہدانہ کارروائیوں کی شدت میں اضافہ کردیا ہے جس سے تل ابیب کے حکام حواس باختہ ہوگئے ہیں۔ 

ٹیگس