مصر میں بھی ڈرٹی گیم کھیلنے والا ہے امریکا
مصر میں ملک گیر مظاہروں کی بابت امریکا نے انتباہ دیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: قاہرہ میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ مصر کی قومی کرنسی کی قدر میں تیزی سے کمی آنے کے بعد وسیع پیمانے پر احتجاج کا امکان پڑھ گیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قاہرہ میں امریکی سفارت خانے نے ایک ایڈوائزری میں اپنے ملک کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ مصر میں قومی کرنسی کی قدر میں تیزی سے گراوٹ کے بعد بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو سکتے ہیں۔
عربی- 21 ویب سائٹ کے مطابق امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں سے مزید کہا کہ وہ ان مقامات سے دور رہیں جہاں احتجاج ہو رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "گزشتہ 24 گھنٹے میں، مصرکی قومی کرنسی کی قدر میں تیزی سے کمی پیدا ہوئی ہے جس سے اس کے شہری اور معیشت متاثر ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا پر کچھ اعلانات میں قاہرہ میں احتجاج کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اعلانات میں کہا گیا ہے کہ نائٹ فٹ بال گیمز کے انعقاد کے بعد مظاہروں کے پیش نظر کافی شاپس بند کر دی جائیں گی لہٰذا امریکی شہری مظاہروں کی صورت میں قوانین کا خیال رکھیں اور سڑکوں پر مصری سکیورٹی فورسز کی موجودگی اور غیر معمولی واقعات کے امکان سے ہوشیار رہيں۔
امریکی سفارت خانے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ اسے ممکنہ احتجاج کے مقام کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن ماضی کے ریکارڈ کے مطابق قاہرہ کا تحریر اسکوائر ان اجتماعات کے لیے ممکنہ مقامات میں سے ایک ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ مصرمیں حال ہی میں قومی کرنسی کی قدر میں زبردست کمی ہوئی ہے جس سے امریکی ڈالر کی قیمت 23 جینی تک پہنچ گئی ہے جو مصر کی قومی کرنسی کی قدر میں کمی کا نیا ریکارڈ ہے۔