Nov ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • مصر، درجنوں کارکن گرفتار

مصر میں انسانی حقوق کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: مصری حکام نے اس ملک میں ملک گیر مظاہروں کی کال کے بعد درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر کے سکیورٹی اہلکاروں نے 11 نومبر کو موسمیاتی اجلاس کے موقع پر مصر میں ملک گیر مظاہرے کی کال کے بعد درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا۔

عربی-21 ویب سائٹ کے مطابق، ہائی نیشنل سیکیورٹی پراسیکیوٹر کے دفتر نے 11 نومبر کے مظاہرے کی کال کے بعد 65 افراد کو نے "دہشت گرد گروہوں میں رکنیت"  کے الزام میں گرفتار کر لیا۔  

مصر کی حکومت اخوان المسلمون پارٹی کو دہشت گرد گروہ سمجھتی ہے اور 2013 کی بغاوت کے بعد سے اس نے اپنے بہت سے مخالفین کو دہشت گرد گروہوں کا رکن ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

بین الاقوامی انسانی حقوق کی مصری شاخ کے مطابق مصر کے ہائی نیشنل سیکیورٹی پراسیکیوٹر آفس نے ان افراد کے لئے 25 سے 30 اکتوبر تک قاہرہ، اسکندریہ، اسماعیلیہ، الدقہلیہ، القلیوبیہ، السویس، بنی سویف، المنیا، الشرقیہ اور الغربیہ صوبوں میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔

مصری پروجیکٹ برائے ذاتی حقوق انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر حسام بہجت نے بتایا کہ اس ادارے کے وکلاء نے گزشتہ ہفتے تک 48 زیر حراست افراد کا مشاہدہ کیا ہے اور ان تمام پر دہشت گرد گروہوں کے رکن ہونے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔

ٹیگس