Nov ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • اردوغان نے ملک کی سفارتکاری کی تعریف کی

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے یوکرین جنگ میں اپنی سفارتی طاقت کا مظاہرہ کر دیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ترکیہ کے صدر نے کہا کہ انقرہ یوکرین جنگ میں مختلف مسائل میں ثالثی کر کے اپنی سفارتی طاقت دکھانے میں کامیاب رہا ہے۔

ترک خبر رساں ایجنسی آناتولی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ہفتے کے روز کہا کہ ان کا ملک یوکرین جنگ میں اپنی سفارتی طاقت دکھانے میں کامیاب رہا ہے۔

اردوغان نے استنبول میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اناج کے لئے راستہ کھلوانے اور قیدیوں کے تبادلے میں ہمارا اہم کردار،  ترکی کی سفارتی طاقت کی اہم مثالیں ہیں۔

ترکی کے صدر نے مزید کہا کہ فروری کے مہینے میں یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے، روس اور یوکرین کے سربراہوں نیز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے رابطے کی وجہ سے ترکیہ یہ اہم کردار ادا کرنے میں کامیاب رہا ہے اور اس کی وجہ سے وہ یوکرین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے قابل ہو سکا ہے۔

ٹیگس