بغداد میں امریکی شہری فائرنگ سے ہلاک
Nov ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۳ Asia/Tehran
عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایک امریکی شہری بغداد میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہوا ہے۔
سحر نیوز/عالم اسلام: المعلومہ اور صابرین نیوز کی رپورٹوں کے مطابق بغداد کے الکراده خارج علاقے میں مسلح افراد نے امریکی شہری کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔
دوسری جانب بغداد الیوم نے کینیڈا کی مسلح افواج کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس کا ایک فوجی افسر بغداد میں مشتبہ حالت میں انتقال کر گیا۔
ان دو واقعات کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔